قاہرہ ؛ پاکستانی سفارتخانہ میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد

27

قاہرہ،19اکتوبر  (اے پی پی): عید میلاد النبیﷺ  بھرپور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لئے منگل کو یہاں  پاکستانی سفارتخانہ  میں  محفل میلاد منعقد ہوئی ، الاظہر یونیورسٹی اور پاکستان انٹرنیشنل سکول قاہرہ کے طلباء نے قرآن پاک کی تلاوت کی،نعت رسول مقبولﷺ پیش  کی اور قصیدہ بردہ شریف  پڑھا۔

 محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے  پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے  سیرت النبیﷺ کے نمایاں پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ حضور نبی اکرمﷺ کی زندگی بنی نوع انسان ، ہر عمر اور ہر نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔

تقریب میں پاکستانی سفارتخانہ کے عملہ کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کے علاوہ پاکستانی تارکین وطن اور مصری شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔