لاہور، 8 اکتوبر (اے پی پی):کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، اس ضمن میں اے سی شالیمار سیدہ تہنیت بخاری کی کنگسٹن کالج کی پرنسپل سے ملاقات ہوئی اور طے پایا کہ 11 اکتوبر سے کالج میں ہفتہ وار ویکسینیشن کیمپ لگایا جائے گا ۔
علاوہ ازیں اے سی شالیمار نے تحصیل میں واقع گفٹ شاپس جنرل سٹورز پر بھی کورونا ویکسینیشن کی چیکنگ کی اور اے سی شالیمار نے رائزن کیش اینڈ کیری سٹور پر ویکیسنیشن کاونٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری تہنیت بخاری نے بتایا کہ یہاں سے سٹاف اور نان ویکسنیڈ گاہک ویکسینیشن کروا سکیں گے، اس کے علاوہ میرج ہالز کی بھی چیکنگ کی اور چشتی میرج ہال کو چیک کیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹورز کا جائزہ بھی لیا گیا ۔فہد میڈیکل سٹور اور ایلیٹ آپٹیکلز کو چیک کیا گیا ،میڈیکل سٹور اور ایلیٹ آپٹیکلز کو سٹاف غیر ویکسین شدہ ہونے پر سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے شاپنگ مالز پر بھی چیکنگ کی ، بس اللہ گفٹ شاپ اور بس اللہ جنرل سٹور کے مالکان کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹس نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہداہت کی ۔تہنیت بخاری کا کہنا تھا کہ یہ تمام چھاپہ مار کارروائیاں اور آپریشنز ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی نگرانی میں این سی او سی کی ہدایات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کئے جا رہے ۔