لاہور 4 اکتوبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں میٹرو بس ڈپو پر 64 نئی میٹرو بسیں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے عزم کے تحت لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا پراجیکٹ بھی لارہے ہیں،پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی نئی ماحول دوست بسیں شروع کی جائیں گی، کرایہ وصولی سسٹم سے لاہور کی فیڈر بسوں میں مسافروں کی تعداد میں 100فیصد اور ملتان فیڈر بس سروس میں 26فیصداضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم کا نفاذ ماحولیاتی آلودگی اور ٹریفک حادثات میں کمی کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔