مری؛ معذوری بورڈ کا پہلا اجلاس ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منعقد،ماہر ڈاکٹرز نے بڑی تعداد میں معذور مریضوں کا معائنہ کیا

11

مری، 10اکتوبر(اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  صداقت علی عباسی کی کاوشوں سے تحصیل ہیڈ کواٹرز سول ہسپتال مری میں معذور افراد کے مکمل علاج معالجے کے لئے  قائم کیے گئے معذوری بورڈ کا پہلا اجلاس ٹی ایچ کیو کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں حکومت پنجاب کے اس اقدام کی بھرپور حمایت کی گئی اور اس فیصلہ کو معذور افراد کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ہمار ی اوولین ذمہ داری ہے کہ انکی دیکھ بھال اور علاج معالجے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

 اس موقع پر ماہر ڈاکٹرز  نے بڑی تعداد میں معذور مریضوں کا معائنہ کیا اور معذور افراد کو باقاعدہ طور پر معذوری سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے جائیں گے، اب بورڈ کا اجلاس ماہانہ بنیاد پر منعقد ہو گا۔