مری،30ستمبر(اے پی پی): کہچری سے اغواہونے والی مغوی نعمان کوبازیاب کروا لیاگیا ۔سی پی اومحمد یونس، ایس پی آپریشن ، ایس پی صدر راولپنڈی کامران عامر کی نگرانی میں کامیاب آپریشن کے دوران مغوی کو کجوٹ کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا جبکہ کارروائی کے دوران دس ملزمان کو گرفتار کر کے دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سی پی اومحمد یونس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بازیاب کئے گئے مغوی نعمان سے ملاقات کی۔ لڑکی کو پہلے ہی دارالامان بھجوایا جا چکا ہے۔