ملتان، 12 اکتوبر (اے پی پی ):سنٹرل جیل موڑ، بہاولپور روڈ پر گرائنڈنگ یونٹ اور پاپڑ فیکٹری کی چیکنگ کی گئی ہے اور 20 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں اور 15 کلو ممنوعہ اجزاء تلف کر دی گئی ہیں
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ گرائنڈنگ یونٹ کو مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور انہوں نے کہا کہ پاپڑ فیکٹری کو مصنوعات کی تیاری میں کھلے رنگ، چائنہ سالٹ کی ملاوٹ پر 14 ہزار جرمانہ کیا ہے اور کہا پروڈکشن یونٹس میں حشرات اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو چیک کیا جاتا ہے اور انہوں نے کہا کہ معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر کوئی رعایت نہیں ہے۔