ملتان،05 اکتوبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نےگراں فروشی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے،سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 5 دکاندار گرفتار،مقدمات درج کرا دئیے گئے ہیں اور پیمانہ درست نہ ہونے پر 4 پٹرول پمپ بھی سیل کردیے گئے ہیں۔ اے سی صدر عدنان بدر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مخلتف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کو 1 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔
اے سی صدر عدنان بدر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چکن کی سپلائی لائن خصوصی مانیٹر کی جارہی ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کے مرتکب مافیا کو شکنجہ میں لینگے۔