ملتان، 30 اکتوبر (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کا گھر گھر کرونا ویکسینیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے تعلیمی اداروں اور گھروں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے نشاط سکول سمیت گھر گھر ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت نے کورونا ویکسینیشن کیلئے گھر گھر مہم کا آغاز کیا ہے ، 12 سال سے زائد عمر کے 34 لاکھ افراد کو ریڈ (RED)مہم کے دوران ویکسین لگائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا131 یونین کونسلز میں گھر گھر مہم کیلئے 262 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریزآصف علی فرخ نے کہا کورونا کی پہلی ڈوز کا 12 نومبر تک 24 لاکھ افراد کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری ڈوز میں 17 لاکھ افراد کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو ویکسین کی افادیت سے بھی آگاہ کیا۔