ملتان؛نشتر ہسپتال میں ڈینگی آگاہی واک

57

ملتان، 20 اکتوبر(اے پی پی): نشتر ہسپتال میں ڈینگی آگاہی کا واک اہتمام کیا گیا۔ پروفیسر مسعود ہراج ایس بی پی ایم اے اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد چانڈیو  نے ڈینگی سے بچاؤ آگاہی واک کی قیادت کی۔ واک میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شمولیت کی اور ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی دی گئی۔

 اس موقع نشتر ہسپتال کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی مہم تیزی سے جاری ہے، ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لیے سپرے اور ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے دیگر تدابیر  پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں، عوام الناس کو  ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم جاری ہے۔ انہوں نے  کہا کہ صفائی و ستھرائی کے کلچر کو عام کرکے مچھروں کی افزائش کے ماحول ختم کیا جاسکتا ہے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ اپیل کرتے ہیں کہ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے گھروں، گلی محلوں سمیت کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں۔