ملتان،18اکتوبر 2021(اے پی پی): پٹرولنگ پولیس روڈسیفٹی وٹریفک اصولوں کے ساتھ ساتھ گڈٹچ اوربیڈٹچ آگاہی مہم کا آغاز، آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ریاض نزیرگاڑھا کےاحکامات کی روشنی میں اور سپریڈنٹ ہائی وے پٹرولنگ پولیس ہما نصیب کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹرجاوید اقبال عاربی نےگورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول میں روڈ شو سیشن میں موجود طلباءاورسکول سٹاف سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی کے اصولوں پرعمل کرکے قیمتی زندگی کو محفوظ بنایاجاسکتا ہےاورساتھ ہی اخلاقی بے راہ روی سےبھی معاشرےکوبچانے کےلیےبھی ہرکسی نےاہم کردارادا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک وتعالی نےقرآن مجید میں جہاں پر برائی کی مذمت کی ہے وہیں پر ایک مستقل سورت،سورہ نور کا نزول برائی کی روک تھام کےحوالے سےکیا گیا ہےسورہ نور میں اللہ تبارک وتعالی نےبہت سی ایسی باتیں بتلائی ہیں جن پرعمل پیرا ہوکر یقیناً معاشرہ برائی سے بچ سکتا ہےایسے واقعات سننےکو ملتے ہیں جنکی وجہ سےہر حساس انسان کےذہین پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ اپنی اولاداورگھروالوں کےبارے میں متفکر ہو جاتا ہے۔
اس موقع پر پرنسپل نزیراحمد نےکہابچوں کےوقت کاایک بڑاحصہ درسگاہوں میں گزرتا ہے بچوں کو اخلاقی تربیت کی اہمیت سے آگاہ کریں۔والدین اوراساتزہ بچوں کی اچھے طریقے سے تربیت اوراصلاح کریں تو یقینا بچوں کے کردار میں پختگی پیداہوسکتی ہے۔
آخر میں آگائی وہ معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے