ملتان،11 اکتوبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلعی حکام کے ہمراہ گل گشت کا دورہ کیااور فاطمہ جناح لیڈیز پارک اور ملحقہ علاقوں میں بیوٹیفکیشن پلان کا معائنہ بھی کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے لیڈیز پارک سے ملحقہ دکانوں پر قبضے اور تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو پارک اور گل گشت کالونی کی مثالی صفائی کا کہا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پارکوں اور شاہراہوں کو دیدہ زیب بنائیں گے،شہر اولیاء کی تاریخی عمارات کی بحالی کیلئے بیوٹیفکیشن پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔
عامر کریم خاں نے کہا کہ شہریوں کیلئے نئی تفریح گاہیں اور بیٹھنے کی جگہیں بھی مختص کرینگے،پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن کو تجاوزات کے فوری خاتمے کی بھی ہدایت کی ہے۔
اس موقع پر متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفننگ بھی دی۔ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر اور اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے ۔