ملتان؛گورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ نےسکول اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنا میچ جیت لیا

29

ملتان، 09اکتوبر (اے پی پی ): سکول اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ 2021 جنوبی پنجاب انٹر تحصیل (ڈسٹرکٹ لیول) بوائز  گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول نیو ملتان کے گراونڈ پر کھیلا گیا ،جس میں گورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ شجاع آباد نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جلال پور پیر والا کو4-0گول سے شکست دے کر جیت اپنے نام کی جبکہ دوسرے میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول جگو والا اور گورنمنٹ ہائی سکول راجہ رام کے درمیان 0-0  گول سے میچ برابر رہا۔