ملتان، 07 اکتوبر (اے پی پی ):پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے درخواستوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس سکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے لودھی کالونی میں شکیل فروٹ شاپ کی طرف سے قائم تجاوزات اور نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم مین گیٹ پر کی گئی تجاویزات سمیت کالونی کے مختلف روڈز پر قائم تجاوزات،پیراں غائب روڈ،باغ حسین چوک،بوسن روڈ پر تحصیل چوک،آئیڈیل سپر مارٹ اور سیداں والا بائی پاس چوک تک روڈ اور سروس روڈ کو تجاوزات سے کلیئر کروا دیا گیا جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بوسن روڈ پر غلط پارکنگ والی متعدد گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے جبکہ بوسن روڈ محمود کوٹ نزد عاطف سٹریٹ محمد طارق وغیرہ کی زیر تعمیر بلڈنگ کی شٹرنگ جزوی طور پر گرا دی گئی۔
آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محسن رضا نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر،انچارج اسپیشل سکواڈ ٹریفک پولیس محمد سلیم سکندر،پولیس نفری بشمول لیڈی پولیس کانسٹیبل،ہیوی مشینری و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔