ملتان، 27 اکتوبر (اے پی پی):یوم سیاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی اور بچوں نے ریلی کے دوران کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگا کر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کا اظہار کیا۔بچوں نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف بھی بھر پور نعرے بھی لگائے اور شہداء کشمیر کے درجات کی بلندی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔