ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشن، گھر سے بھاگے، بھکاری 9 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

10

ملتان، 8 اکتوبر (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے  ریسکیو آپریشن کے دوران گھر سے بھاگے اور بھکاری 9 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 9 سالہ عباس، 12 سالہ مبین، 9 سالہ نواب، 12 سالہ فرحان،12 سالہ عبدالرحمن، 11 سالہ تنویر، 12 سالہ یاسر، 10 سالہ ایان، 10 سالہ علی حسین شامل ہیں ۔

بچوں کو بذریعہ چائلڈ ہیلپ کال چیچہ وطنی ساہیوال اور شہر کے مختلف مقامات لاری اڈہ، وہاڑی چوک، نشتر اسپتال، کینٹ بازار سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، بچوں کا تعلق فرید گیٹ بہاولپور، فیڈر اڈہ بہاولنگر اور ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے ہے۔

بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے  جبکہ لواحقین کی تلاش جاری ہے۔ لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔