ملتان؛ ڈپٹی کمشنر کی کمرشل عمارات اور گھروں کی کڑی سکیرننگ کرکے ڈینگی لاروا کی تلفی کی ہدایت

13

ملتان، 07 اکتوبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، کمرشل عمارات اور گھروں کی کڑی سکیرننگ کرکے ڈینگی لاروا کی تلفی کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اور محکمہ صحت حکام کی ڈینگی  لاروا کی تلفی کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی لاروا ملنے پر عمارات اور فیکٹریاں سیل کی جائیں اور بدلتے موسم کے پیش نظر شہریوں میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی محکمے ڈینگی لاروا کی تلفی کی مہم میں شامل ہوں اور  ڈینگی کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے پلازہ و فیکٹری مالکان کو نوٹس جاری کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ قبرستان،گودام،کباڑخانوں اور تعلیمی اداروں کی خصوصی سکریننگ کرکے لاروا تلف کیا جائے۔