مورو نیشنل ہائی وے شیل پیٹرول پمپ کے سامنے ٹرالر حادثہ، ایک  ڈرائیور جاںبحق، ایک زخمی

38

نوشہرو فیروز، 14اکتوبر(اے پی پی): مورو نیشنل ہائی وے شیل پیٹرول پمپ کے سامنے کراچی سے لاہور جانے والے دو ٹرالر میں آمنے سامنے سےٹکر ہو گئی،حادثے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاںبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ، جانبحق اور زخمی ڈرائیور کو مورو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے دونوں ٹرالر کو  پولیس نے اپنے تحویل میں لے  لیا ہے۔