ملتان 11، اکتوبر (اے پی پی ): مچھلی مارکیٹ چوک سے دولت گیٹ میٹرواسٹیشن تک سیوریج کا بائی پاس منصوبہ مکمل کرکے اہم شاہراہ کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا واضح رہے کہ چند ماہ قبل مچھلی مارکیٹ افشار چوک پر (54) انچ قطر کی سیوریج لائن کی شدید بندش کے بعد سے واسا میں ایمرجنسی نافذ تھی حافظ جمال روڈ، کاتی مار روڈ، آغا پورہ، دہلی گیٹ، شریف پورہ، معصوم شاہ روڈ، گلبرگ کالونی، سمن آباد، رائٹرزکالونی کے علاقوں کو نکاسی آب کے مسائل سے ریلیف دینے کے لئے تمام ممکنہ وسائل برؤے کارلائے گئے جبکہ علی چوک سے باوا صفراکی جانب ہنگامی بنیادوں پر (24) انچ قطر کی سیوریج لائن بھی ڈالی گئی جس سے معصوم شاہ روڈ سے ملحقہ علاقوں کو نکاسی آب کے مسائل سے بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا اس دوران مچھلی مارکیٹ چوک سے دولت گیٹ میٹرواسٹیشن تک سیوریج کے بائی پاس منصوبے کاکام دن رات جاری رہا اور تھرسٹ بورنگ کے ذریعے (54) انچ قطر کی سیوریج لائن (77) انچ کی (کسینگ) تھرسٹ بورنگ کے ذریعے ڈالی گئی اور (4) سنکنگ اور (1) ایڈیشنل مین ہولز کی تعمیر کاعمل مکمل کیا گیا اور اب سیوریج کا بائی پاس منصوبہ مکمل ہونے پر اہم شاہراہ کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے آخری مین ہول کی تعمیر کاکام مکمل ہونے پر گذشتہ روز موقع کا دورہ کیا اور بیک فلنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔