میرپورخاص؛ ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر کی زیر صدارت عید میلادالنبیﷺ اور ماہ ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس

35

میرپورخاص،04 اکتوبر(اے پی پی ):ڈی آئی جی میرپورخاص  ذوالفقار علی مہر کی زیر صدارت عید میلادالنبیﷺ اور ماہ ربیع الاول کے حوالے سے ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں اہم اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گا اور رینج پولیس کی جانب سے کئے گئے سکیورٹی  انتظامات پر شریک علماء کرام و مذہبی شخصیات سے تبادلہ خیال کیا گیا  اور اس سلسلے میں درپیش آنے والے مسائل اور تجاویز  کا بغور جائزہ لیا گیا ۔

 اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر کا کہنا تھا کہ عیدمیلادنبیﷺ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ دوران ریلی و جلوس ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے متبادل راستوں کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کی ولادت مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام کائنات کے لئے باعث رحمت ہے   تاہم مذہبی ہم آہنگی بھائی چارے اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔

اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ مختار احمد خاصخیلی ، ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی ، ڈی ایس پی سی آء اے میرپورخاص فضل حق چانڈیو میرپورخاص ڈویژن کے متعلقہ ڈی آئی بی انچارجز اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔