میرپورخاص ؛بین المحکماجاتی اشتراک کو بڑھانے، نوجوانوں کے مسائل اجاگر کرنے اور انکے حل سے متعلق سہ ماہی اجلاس

41

میرپورخاص،12 اکتوبر ( اے پی پی):  ڈی آئی جی ذوالفقار علی مہر کی سربراہی میں سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے ڈی آئی جی آفس میں بین المحکماجاتی اشتراک کو بڑھانے اور نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل سے متعلق سہ ماہی اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں  ڈی آئی جی ذوالفقار مہر نے کہا کہ عوامی اور نوجوان نسل کے مسائل کے حل کے لئے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا چاہیے ، میرپورخاص ڈویژن میں تعلیم و صحت کے مسائل غور طلب ہیں   جبکہ ٹریفک اور عورتوں و بچوں پر تشدد سے متعلق ضلعی پولیس کی جانب سے جلد ہی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

اجلاس میں سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کی جانب سے نئے شروع کئے جانے والے نوجوانوں کے لئے مہارت کی ترقی (اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام) کے آغاز سے متعلق آگاہ کیا گیا ، جس کے بعد اجلاس میں موجود مععزز شخصیات نے نوجوانوں سے متعلق مسائل اور ڈویژن سطح پر دیگر اہم مسائل کی نشاندہی کی اور اس سے متعلق حل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں صنفی تشدد و ٹریفک کے مسائل اور ون ویلنگ سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا گیا اور اس سے متعلق مختلف تجاویز زیر غور آئیں ،

اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر کا کہنا تھا کہ رینج پولیس کمیونٹی پولیسنگ  کے فروغ کے لئے پہلے کی طرح آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ میرپورخاص ڈویژن میں تعلیم اور صحت کے مسائل غور طلب ہیں ، جبکہ میرپورخاص رینج کے تمام اضلاع میں ضلعی سطح پر ٹریفک آگاہی مہم اور عورتوں و بچوں پر تشدد سے متعلق جلد ہی مہم کا آغاز کیا جائے  . اجلاس کے اختتام پر میرپورخاص ڈیویلپمنٹ کانفرنس کے جلد انعقاد پر زور دیا گیا اور اس سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں

اجلاس میں ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) محمد اسد علی ، سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کے کوآرڈینیٹر کاشف بجیر ، سندھ یونیورسٹی میرپورخاص کیمپس کے وائس چانسلر، ڈاریکٹر محکمہ تعلیم ، انچارج رینج وومن اینڈ چائلڈ کیئر، ڈی ایس پی کمپلین سیل، روٹری کلب میرپورخاص کے نمائندگان ، چیمبر اینڈ کامرس کے میمبران، عورت فاؤنڈیشن کے ممبران و دیگر این جی اوز سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔