شکرگڑھ،18 اکتوبر ( اے پی پی): میونسپل ہال میں شان رحمت العالمین کانفرنس کا انعقاد،حسن قرآت،نعت خوانی اور سیرت رسول ﷺ پر مقابلے منعقد ہوئے،محفل میلاد کا اہتمام،علماء کرام کی بڑی تعداد میں شرکت،ہفتہ شان رحمت العالمین کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی ہال شکرگڑھ میں اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین کی زیر صدارت محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر حسن قرآت،نعت خوانی اور سیرت سرور عالم ﷺ کے بابرکت مقابلے منعقد کئے گئے،ممتاز علماء کرام نے شان مصطفےﷺ پر ایمان افروز بیان سے حاضرین کے ایمان کو تازہ کیا،کانفرنس میں چیف آفیسر محمد نصیر،عارف چوہدری،محمد افضل نومی،علامہ عطاء المصطفی خطیب مسجد نور،علامہ غلام سرور قادری سعودی خطیب،علامہ ریاض الدین،عمران باری،سہیل انجم،غلام مرتضی،،محمد فیصل رفیق قادری سمیت انجمن تاجراں،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے عہدیداروں،اساتذہ طلباء،معززین شہر سمیت سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Home National District News میونسپل ہال میں شان رحمت العالمین کانفرنس کا انعقاد،حسن قرآت،نعت خوانی اور...