نارووال؛ قدرتی آفات سے متعلق آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے گورنمنٹ کامرس کالج میں سیمینار اور واک کا انعقاد

10

نارووال، 09 اکتوبر (اے پی پی ):محکمہ سول ڈیفنس کے زیراہتمام قدرتی آفات سے متعلق آگاہی اور سانحات کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے  کیلئے  سانحات کے قومی دن کے موقع پرگورنمنٹ کامرس کالج میں  سیمینار اور واک کا انعقاد کیاگیا۔

ڈی او سول ڈیفنس عاصم ریاض واہلہ،پرنسپل زکریا محسن، حافظ زکریا اقبال انسپکٹر سول ڈیفنس ودیگر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف سانحات میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جبکہ قدرتی آفات و سانحات کے ناقابل تلافی نقصان پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے سانحہ  میں جو نقصان ہوا اس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔

انہوں نے  کہا کہ قدرتی آفات کو تو ہم روک نہیں سکتے لیکن کسی بھی سانحات کے بعد جانی و مالی نقصانات کو بہترین سروس فراہم کر کے کم کر سکتے ہیں اور اس سلسلہ میں محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے کے لیے تربیت دی جارہی  ہے  تاکہ  شہری تربیت حاصل کرکے کسی بھی قدرتی آفات سے کامقابلہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ  رضاکاروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے لہذا ہم سب انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر اپنے آج کو کل کیلئے محفوظ بنائیں اور محدود وسائل میں رہتے ہوئے خلوص نیت سے کام کریں۔

سیمینار میں8 اکتوبر کے شہداء کے لیے خصوصی دعا بھی گئی کی گئی۔