نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقِری کی ملاقات

16

اسلام آباد،14اکتوبر(اے پی پی): پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقِری نے جمعرات کو یہاں نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال سمیت  خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

قبل ازیں نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقِری کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔