نیول چیف محمد امجد خان نیازی سے کمانڈر امریکن سینٹرل نیول کمانڈ وائس ایڈمرل براڈ کوپر کی ملاقات

27

اسلام آباد،12اکتوبر  (اے پی پی): چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے کمانڈر امریکن سینٹرل نیول کمانڈ وائس ایڈمرل براڈ کوپر نے منگل کو یہاں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمانڈر امریکن سینٹرل نیول کمانڈ نے خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔