وزیراعظم اور چیئرمین احساس پروگرام کی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کو پکاپکایا کھانے کی فراہمی شروع

27

ہرنائی،09اکتوبر(اے پی پی): احساس دسترخوان پروگرام کے انچارج  صدام ترین  نے   ہفتہ  کو  یہاں  میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی اور امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین احساس پروگرام ثانیہ نشتر کی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کو پکاپکایا کھانے کی فراہمی شروع کردی ہے ۔انہوں  نے کہا کہ پاکستان بیت المال کی جانب سے زلزلے میں جان بحق افراد میں فی کس 50 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے  ہیں ۔