ژوب، یکم اکتوبر (اے پی پی ): صوبائی محتسب ایڈوکیٹ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہِ پر گامزن ہے، وزیراعظم نے ملکی قرضوں کی ادائیگی اور جمہوری نظام کی مضبوطی اور عوام کے فلاح وبہبود کے لیے بہت اقدامات کیے ہیں۔
جمعہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب میں صوبائی محتسب ایڈوکیٹ نذر بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ عوام کا فکر ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو صحیح سمت میں لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا اور اس وقت کے حکمرانوں نے باہر ممالک میں پیسہ منتقل کیا،قانون کی عملداری کے لیے کوشاں ہیں۔