لاہور 1 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مملکت محمد شبیر علی قریشی سے ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلی نے کہا کہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے لاہور میں 180 ارب روپے کی لاگت سے 35 ہزار سستے اپارٹمنٹس بنائیں گے پہلے مرحلے میں لاہورکیلئے 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے ایل ڈی اے کے قوانین میں بزنس فرینڈلی اصلاحات کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن میں ترامیم کے ذریعے ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کو فروغ ملے گالاہور میں ہائی رائز بلڈنگ بننے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گےایزآف ڈوئنگ پالیسی کے تحت عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کا عمل 30 دن میں مکمل کرایا جا رہا ہےعثمان بزدار نے مزید کہا کہ کوٹ ادو سمیت پنجاب کے ہر پسماندہ اور نظرانداز علاقو ں کو ترقی کے یکساں مواقع دے رہے ہیں وفاقی وزیر مملکت نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کی نئی سوچ کا کمال پنجاب بھر میں نظر آرہا ہے عثمان بزدار کا یکساں ترقی کا ویژن ہر لحاظ سے لائق تحسین ہےصوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے.
Home National District News وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیر مملکت محمد شبیر علی قریشی...