وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی رکن قومی اسمبلی پرویز ملک مرحوم کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد

8

لاہور ،16اکتوبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ہفتہ کو رکن قومی اسمبلی پرویز ملک مرحوم کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ چوہدری فواد حسین نے پرویز ملک مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔