وہاڑی ،12 اکتوبر(اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے دیگر افسران کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور قیمتوں کے تعین کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے کہا کہ سبزیاں اور پھل لوگوں کو سستےنرخوں پر فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہےہیں، عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،سبزی و فروٹ منڈیوں کے باقاعدگی سے دورے جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں گے، عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ سبزی منڈیوں میں اپنی نگرانی میں نیلامی کراتے سبزیوں کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہی،ں عوام کی فلاح کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عبدالحنان بدھ، سی او میونسپل کمیٹی / پرائس کنٹرول مجسٹریٹ راؤ نعیم خالد موجود تھے۔
اے پی پی /حافظ بہادر حسین/نورین