پاراچنار ؛روبیلا و میزل وائرس کی ویکیسینشن مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہے گی

35

پاراچنار،12 اکتوبر(اے پی پی ): ڈی ایچ او ڈاکٹر عطاء اللہ خان  کی زیر صدارت  مختلف بیماریوں کے پیش نظر روبیلا وائرس اور  میزل وائرس کی روک تھام کیلیے 15 نومبر سے 27 نومبر تک آگاہی مہم کے سلسلے میں اجلاس   منعقد ہوا۔

اجلاس میں  ڈاکٹر حضرات و متعلقہ ہیلتھ افسران، تعلیمی اداروں  کے سربراہان اور پولیس ڈیپارٹمنٹ ، پریس میڈیا  نے شرکت کی ۔ا جلاس   میں  فیصلہ  کیا  گیا کہ  پندرہ سال سے کم عمر بچوں میں درپیش خطرناک وائرس کیلئے بروقت ویکسینیشن  کی  جائے گی  جو 15 نومبر سے 27 نومبر تک مہم جاری رہے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ٹیمیں ہر سکولز ،مدرسہ اور گھروں  میں  جا کر  بچوں کو مرحلہ وار ویکیسین  لگائے  گی۔