اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی اراکین و کارکنان عشرہِ رحمت العالمین بھرپور اہتمام کے ساتھ منائیں۔جمعہ کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عوام میں سیرت النبی ﷺ کی آگاہی کیلئے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی متعلقہ حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ جمعہ کو وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر قانون سازی، متعلقہ حلقوں کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔