پاکستان کی سعود ی عرب کیساتھ دلی اور روحانی وابستگی ہے دونوں ایک دوسرے کیساتھ ہیں :گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

32

 لاہور یکم اکتوبر (اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ۔سعودی سفیر کا 600پاکستانی طلبا ء کو 25 مختلف سعودی یونیورسٹیز میں سکالر شپ دینے کا اعلان گور نر پنجاب کا سکالر شپ کے تاریخی اقدام پر سعودی حکومت اورسفیر نواف بن سعید المالکی کا شکر یہ ملاقات میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پاک سعودیہ تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دیدیا ۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ  خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے سعودی اور پاکستانی بھائی ہے پاک سعودیہ تعلقات گہرے اور تاریخی ہیںدونوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔کوئی شک نہیں سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلتا ہے ۔پاکستان کی سعود ی عرب کیساتھ دلی اور روحانی وابستگی ہے دونوں ایک دوسرے کیساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان، سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہیگا ۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں پاکستان کو پہلے کبھی تنہا نہیں چھوڑا ہے اورنہ ہی آئندہ چھوڑیں گے ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور اسکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  ترقی استحکام اورا من کیلئے سعودی عرب پاکستان کیساتھ کھڑا ہے ۔