پاک چائنا دوستی لازوال ہے، چین نے پاکستان کا ہرمشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔؛ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

12

  کوئٹہ، 09 اکتوبر (اے پی پی): ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ  پاک چائنہ دوستی لازوال ہے، چین نے پاکستان کا ہرمشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔چائنا کو 70 سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے علمدار روڈ میں مرکز تعلیم نسل نو ہزارہ مغل میں چائنیز سفارتخانے کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے موقع  پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ چین نے ہمیشہ خیر سگالی کے جذبے سے سرشار ہوکر ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی خدمت  کی ہے۔اسی تسلسل میں آج ہم یہ راشن تقسیم کر رہے ہیں جو آنے والے دنوں میں ہم مختلف علاقوں میں تقسم کرینگے۔

 انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی تمام ضروریات کو پورا کرے گی چھ ہزار خیمے متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کے زریعے دو روز میں متاثرہ علاقے میں پہنچ جائیں گے چائنز ایمبسی کی جانب سے غریبوں لئے خوراک پیکج دیئے ہیں۔ پاک چین دوستی دنیا کے لئے مثال ہے چائنز ایمبسی کی چھوٹی سی مدد ہمارے لئے فخر کی بات ہے، ہرنائی کے الگ الگ علاقوں میں جا کے غریبوں میں راشن تقسیم کئے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ثانیہ نشر، بیت المال کے ایم ڈی اور دیگر نے ہرنائی کا دورہ کیا ہے، حالت زندگی کا جائزہ لیا ہرنائی سے ڈیٹا لے کے ہرنائی کے لئے خصوصی پیکج دیں گے، بیت المال اور احساس پروگرام کے تحت لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔