پشین شہر مین چوک میں ہرنائی کے زلزلہ زدگان کی امداداور ریلیف کےلیے امدادی کیمپ منعقد

34

پشین، 09اکتوبر(اے پی پی): عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تنظیم کی ہدایت پر تمام اضلاع کی طرح ضلع پشین میں بھی پارٹی کے زیر اہتمام پشین شہر مین چوک میں  ہرنائی کے  زلزلہ زدگان کی امداداور ریلیف کےلیے امدادی کیمپ منعقد کیاگیا جس میں اے این پی کے صوبائی نائب صدراصغر علی ترین ،عبید اللہ عابد ،عبدالباری کاکڑ ، محمد صادق کاکڑ سید عبدالباری غرشین ، حاجی عبدالخالق ،  انعام اللہ خلجی ، عبدالرحیم کاکڑ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔  امدادی کیمپ میں شہریوں اور علاقے کے عوام نے بڑھ چڑھ کر اپنی بساط کے مطابق امداد کرکے حصہ لیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ فخر افغان باچاخان سے اب تک ہماری روایت رہی ہے کہ جب پشتون قوم پر کوئی قدرتی آفات زلزلہ ، سیلاب وغیرہ کی صورت میں نازل ہوتی ہے تو ہم ریسکو کیلئے عملی طور  پر  میدان میں اتر  جاتے   ہیں  اوراپنوں کے غم درد  میں شریک انکی امداد اور ریلیف کیلئےہر ممکن مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امدادی کیمپ کا مقصد ہرنائی بھائیوں کے دکھ بانٹنااور  ہم مشکل گھڑی میں بھی   ہرنائی بھائیوں کے ساتھ  ہیں ۔