پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دو ہزارلیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا

15

 

ملتان 22 اکتوبر(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دو ہزارلیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ڈیری سیفٹی ٹیم نےحبیب افشار کالونی التمش روڈ پر ملک کولیکشن سینٹر میں چھاپہ مارا، لیکٹوسکین ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی اور دودھ میں قدرتی غذائیت اور فیٹ کی بھی کمی پائی گئی ہیں،ملاوٹ ثابت ہونے پر سینکڑوں لیٹر مضرصحت دودھ تلف کردیا گیا ہے اور کہا دودھ میں ملاوٹ کرنے پر کولیکشن سینٹر کو 20 ہزار جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ملاوٹی دودھ ملتان شہر اور مضافاتی علاقوں میں ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا اور انہوں نے کہاغیر معیاری دودھ کے استعمال سے نظام انہضام کی مہلک بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

رفاقت علی نسوآنہ نے کہا دودھ ایک بنیادی غذاء، ملاوٹ کرنے والا مجرم ہے۔