اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ دنیا میں اس وقت قیمتوں میں اضافہ کی وجہ کورونا وباء ہے۔ امریکہ میں افراط زر ڈیڑھ فیصد سے بڑھ کر آٹھ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ گزشتہ دس سے12سال میں افراط زر کی بلند ترین شرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اس لئے ہوا ہے کیونکہ ماضی کی کوتاہیوں کی وجہ سے پاکستان فوڈ امپورٹر بن گیا ہے ۔