چترال کے مضافاتی علاقے سینگور کی  سڑک پر تین دہائیوں بعد تعمیر کے  کام کا آغاز

28

 

چترال، 22 اکتوبر(اے پی پی):چترال کے مضافاتی علاقے سینگور کی  سڑک پر تین دہائیوں بعد تعمیر کا کام شروع ہوا جس سے علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس سے پہلے اس سڑک پر بارش اور برف باری کے دوران بچوں، خواتین اور بوڑھوں کا جانا نہایت مشکل تھا اب لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔