چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل اختر نواز اور آئی جی ایف سی بلوچستان کا ہرنائی کا دورہ،ڈی ایچ کیو ہسپتال کا معائنہ کیا

15

ہرنائی،10اکتوبر(اے پی پی): چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل اختر نواز اور آئی جی ایف سی بلوچستان نے  ہرنائی کا دورہ  کیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زحمیوں کی عیادت کی۔

لیفٹینٹ جنرل اختر نواز اور آئی جی ایف سی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مختلف شعبوں کا معائنہ  بھی کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی ایچ اور ایم ایس نے بریفنگ دی۔