ڈائریکٹوریٹ کالجز آف ملتان کے زیراہتمام سپورٹس کیلنڈر 2021ءکے تحصیل راونڈ کے کرکٹ مقابلوں کا آغاز ہوگیا

21

ملتان، 11 اکتوبر (اے پی پی ): ڈائریکٹوریٹ کالجز آف ملتان کے زیراہتمام اور گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان کی میزبانی میں سپورٹس کیلنڈر 2021ءکے سلسلے میں تحصیل راونڈ کے کرکٹ مقابلوں کانواں شہر کرکٹ گرائونڈ پر آغاز ہوگیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب و ڈائریکٹر کالجز ملتان پروفیسرڈاکٹر فرید شریف نے افتتاح کیا ۔

بعدازاں افتتاحی روز دو میچز کا فیصلہ ہوا۔ پہلے میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس ملتان نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ علمدار حسین اسلامیہ کالج ملتان کو 8وکٹوں سے ہرادیا۔ دوسرے میچ میں گورنمنٹ قاسم پور کالج کی ٹیم کے مقررہ وقت تک گرائونڈ نہ پہنچ سکنے کے باعث گورنمنٹ کالج مخدوم رشید کو واک اوور دے دیا گیا۔

 پہلے میچ کی پہلے بیٹنگ میں علمدار کالج نے مقررہ 20اووررز میں 116رنز بنائے ،سائنس کالج نے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فاتح ٹیم کے ففٹی میکر طیب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔زریاب اور محسن نے 4چار آؤٹ کیے۔