ملتان،04 اکتوبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نےجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیرِ تعمیر منصوبے کا دورہ کیا اور انہوں نے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور بریفننگ لی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا اور کہا وزیراعلی پنجاب نے سب سیکرٹریٹ کو مکمل انتظامی اختیارات فراہم کئے۔ عامر کریم خاں نے کہا کہ جدید ترین سب سیکرٹریٹ عمارت میں تمام محکموں کے انتظامی سیٹ اپ ہونگے۔