ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا گورنمنٹ ہائی سکول قاسم بیلہ کا اچانک دورہ

22

ملتان،14 اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا گورنمنٹ ہائی سکول قاسم بیلہ کا اچانک دورہ،ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو فراہم سہولیات اور کلاس رومز کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے طلباء سے سوالات کئے اور لیکچر بھی دیا ڈپٹی کمشنر نے کہا سرکاری تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے کو نجی سیکٹر کے مقابلے میں لانے کیلئے مؤثر اقدامات کررہی ہے،نئے کلاس رومز اور لیبارٹریز کے قیام کیلئے سکیمیں دینگے۔