کراچی۔4اکتوبر (اے پی پی):شہری انتظامیہ نے کوورنا حفاظتی ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف پیر کے روز مختلف علاقوں میں کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا۔ دکانوں ، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز پر کام کرنے والوں کے کورونا ویکسین کارڈ چیک کرنے کے علاوہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر مومن آباد صدف اعظم نے مومن آباد سب ڈویژن کے مختلف شاپنگ سینٹرز، موبائل مارکیٹ، الیکٹرونکس مارکیٹ اور ریسٹورنٹس کا دورہ کیا ۔ انہوں نے دکانداروں ، ریسٹورنٹس منیجر زاور دیگر عملے کے ماسک اور کورونا ویکسین کارڈ چیک کئے ۔ غیر ویکسین شدہ 4دکانداروں کی دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ ریسٹورنٹس پر جرمانے عائد کئے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں متنبہ کیا کہ وہ تین یوم کے اندر ویکسین لگوائیں اور حلف نامہ جمع کرنے کے بعد دکانوں کو ڈی سیل کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ماسک نہ پہنے والے شہریوں پرفی کس 5 سو روپے جرمانے عائد کئے جبکہ شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کیے۔