ملتان،22اکتوبر(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ملتان پبلک بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے سخت مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سکول کے معاملات میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کروں گا اور انہوں نے کہا ملتان پبلک کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ادارے کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے اور انہوں نے کہا کہ بورڈ کا بہترین کارکردگی پر تدریسی سٹاف کو ستائش، مراعات دینے پرغور شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اساتذہ کے مابین پیشہ ورانہ مثبت تقابلی فضا ناگزیر ہے اور کہا طلبا و طالبات کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے،نئے داخلوں کیلئے سکول کی وسیع عمارت، گراؤنڈز کے حوالے سے مؤثر آگاہی مہم چلائی جائے عامر کریم خاں نے کہا اعلیٰ تعلیمی معیار فراہم کرکے والدین کا اعتماد حاصل کیا جاسکتا ہے اور کہا طلبا و طالبات کا شاندار رزلٹ اساتذہ کی محنت کی غمازی کرتا ہے۔
اجلاس میں ملتان پبلک سکول بوائز برانچ میں کیفیٹیریا بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے اورسکول کی سڑکوں کی مرمت و کشادگی پراجیکٹ، گرلز برانچ میں نئے کمروں کی تعمیر زیر غور ہیں۔ اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ و دیگر بجٹ معاملات پر بجٹ کمیٹی کے ریمارکس طلب کر لیے گئے ہیں۔