گلیات، 18 اکتوبر (اے پی پی):حکومتی ہدایات کے مطابق گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اشتراک سے گلیات میں مفت وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ سروس اور ماحول دوست ٹورزم آگاہی مہم شروع کی۔ مہم کے پہلے دن کے دوران سیاحوں کی گاڑیوں کی جانچ مفت کی گئی اور فٹنس سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس مہم میں سیکرٹری آر ٹی اے ، منیجر وی ای ٹی ایس اور انچارج وی ای ٹی ایس ایبٹ آباد نے سیاحوں کو آگاہ کیا اور ماحول دوست سیاحت کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کیے