کوئٹہ، 11 اکتوبر ( اے پی پی ): گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے پیر کو یہاں گورنر ہاوس کوئٹہ میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیراحمد ناصر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان کو حالیہ زلزلہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے.
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیراحمد ناصر نے کہا کہ اس وقت ہرنائی اور آس پاس کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بڑی تیزی سے امداد و بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔