گھوٹکی: آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین فیڈریشن کی کال پر کموں شہید سے گھوٹکی تک احتجاجی ریلی

56

گھوٹکی،20 اکتوبر(اے پی پی ): آل  سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین فیڈریشن  کے صدر میاں عبدالرحیم بھارو کی سربراہی میں ایریگیشن ملازمین کے حقوق کے لئے کموں شہید سے گھوٹکی ڈائریکٹر آفیس تک ریلی نکالی گئی۔

 اس موقع پر  سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین فیڈریشن  کے صدر میاں عبدالرحیم بھارو اور جنرل سیکرٹری اقبال لاڑک نے کہا کہ ملازمین کا استحصال بند کیا جائے۔ ٹائم اسکیل، صحت کارڈ اور سن کوٹہ کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں، موجودہ حکومت کے منتخب نمائندے مبینہ طور پر ایک سے چار اسکیل کی ملازمتیں ورکروں اور جیالوں میں بانٹ رہے ہیں۔

سیکرٹری اقبال لاڑک نے کہا کہ  حکومت فوری طور پر ملازمتوں کی بھرتی کے لئے نئی پالیسی بنائے، ہم سمجھتے ہیں بھرتیوں میں بد دیانتی کی جا رہی ہے،  2011 اور 2012 میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئی تھی،سیاسی بھرتی والا ملازمین اپنی ڈیوٹیاں سرانجام نہیں دے رہے جس سے کینال اور نہریں تباہ ہو رہی ہیں،  اگر ہمارے مطالبات تسلیم نا کئے گئے تو بلاول ہاؤس کراچی کے سامنے دھرنا دینگے۔