ہرنائی؛پاک نیوی کیجانب سے زلزلے سے متاثرہ ایک ہزار خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

44

ہرنائی، 16اکتوبر(اے پی پی): زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری  ہے،  پاکستان نیوی کی جانب سے زلزلے سے متاثر مختلف علاقوں میں ایک ہزار خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیاگیا، جس میں خیمے، کمبل،راشن اور سردی سے بچنے کیلئے جیکیٹس اور دیگر ضروری اشیا ء شامل تھے۔

 ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی کے مطابق پاک فوج ،ایف سی کی جانب سے بھی زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، 90فیصد سے زلزلہ متاثرین میں ٹینٹ سمیت دیگر سامان تقسیم کیاگیا ہے۔

 زلزلہ متاثرین نے پاک نیوی کی جانب سے امدادی سامان کی منصفانہ تقسیم پر انکا شکریہ ادا کیا ہے۔