ہرنائی،14 اکتوبر (اے پی پی ):ہرنائی شہر محلہ اخترآباد، مل ایریا، محلہ میانی آباد، سید آباد اور دیگر محلوں کے زلزلہ متاثرین کے لئے ایف سی 114 ونگ اور پاک آرمی کی جانب سے فراہم کردہ 1500 گھرانوں پر مشتمل خیمے، راشن، برتن، ادویات وغیرہ کی تقسیم کی گئی ۔ متاثرین کی جانب سے پاک آرمی اور ایف سی کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہے گے ۔
سکیٹر کمانڈر نارتھ برگیڈر عرفان نے زلزلہ متاثرین میں امداد سامان کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل عمران بھی موجود تھے جنہوں نے امدادی سامان کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔