ہم صرف پاکستان، افغانستان ہی نہیں بلکہ  پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں؛گورنر پنجاب

17

 

برسلز، 14 اکتوبر(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم صرف پاکستان اور افغانستان ہی نہیں پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں، پاکستان امن اور بھارت امن دشمنوں کے ساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب نے  جمعرات کو یہاں  نائب صدر یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر فابیو سے ملاقات کے دوران کیا ،  ملاقات میں  نائب صدر ڈاکٹر فابیو نے افغانستان میں امن کے لیے  پاکستانی کردار کو سراہا اور   جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر گورنر پبجاب کو تعاون کی یقین دہانی کروائی، اس کے علاوہ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور بھارتی افواج کی امن کے خلاف سازشوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر  گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ڈاکٹر فابیو کے ساتھ خوشگوار ماحول میں کامیاب ملاقات ہوئی ہے، پاکستان کے اراکین یورپی پارلیمنٹ سے بہترین اور مضبوط تعلقات ہیں۔

گورنر نے کہا کہ انشاءاللہ جی ایس پلس سٹیٹس کے معاملے میں ہم کامیاب ہونگے، جی ایس پلس کی وجہ سے ابتک پاکستان کو20ارب ڈالرز کا فائدہ ہوچکاہے۔ پاکستان اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنارہا ہے جبکہ یورپی یونین کے تمام کنونشنز پر عملدرآمد پاکستان میں یقینی بنایا جارہا ہے۔

ملاقات میں  پاکستانی سفیر برسلز ظہیر اسلم اور چوہدری پرویز اقبال لوسر نے بھی شرکت کی۔