انتظامیہ شہریوں کو کنٹرول ریٹ پر پھل و سبزیاں فراہم کرنے کیلئے کوشاں

6

ملتان 25 نومبر (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور کا سبزی منڈی کا دورہ کیا اور ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر بھی ہمراہ تھے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد  نے ٹماٹر،پیاز سمیت سبزیوں کی نیلامی چیک کی۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا ہول سیل پوائنٹس کی بھرپور آگاہی مھم چلانے کا حکم دیا کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہریوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے منڈیوں سے سستی سپلائی جاری ہے اور کہا ڈویژن بھر میں سستے ہول سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں اور انہوں نے کہا چینی اور آٹے سمیت تمام اشیاء خوردونوش کے ڈی سی کاؤنٹر بھی قائم کئے گئے ہیں ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ  انتظامیہ سرکاری چینی کا ایک ایک دانہ شہریوں تک پہنچارہی ہے اور کہا منڈیوں مارکیٹ تک سستی سپلائی سے عوام کو براہ راست ریلیف ملا ہے اور انہوں نے کہا شہری ہول سیل پوائنٹس سے سستی اور معیاری پھل و سبزیاں خرید کرسکتے ہیں۔